Search

ویب سائٹ کو بہتر انداز میں دیکھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے

Menu
Futures and Analysis
News & Updates

    News:

    الحمد للہ اس ویب سائٹ کا موبائل ورژن چیکنگ کے لیے آپ حضرات کی خدمت میں حاضر ہے اس لنک کو وزٹ کریں اور اپنے مشورے سے ہمیں مطلع کریں شکریہ Mobile Version

    قارئین کے لیے یہ بات خوشی کا باعث ہوگی کہ اب اس ویب سائٹ پر عربی اور انگریزی کتب کے سیکشن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس سے آپ عربی اور انگریزی کتب سے مستفید ہو سکیں گے۔ ان شاء اللہ


    : درج ذیل نئی کتب آچکی ہیں |اکتوبر 2012

    اردو کتب

    وجود باری تعالی اور توحید | فلسفہ سائنس اور قرآن | اعجاز عیسوی | بائبل سے قرآن کی طرف | بائبل کے اجتماع ضدین | دین حسن |ڈھول کا پول | عیسی ابن مریم اور عیسائیت |عیسائی مشنریوں کا سب سے بڑا ہدف | عیسائی صاحبان کے سوالات کے جواب | عیسائی مذہب | عیسائیت انجیل اور قرآن کی روشنی میں | عیسائیت کی اصلیت | عیسائیت سے اسلام تک | عیسائیت سے اسلام تک | گفتگوی مذہبی | حضرت عیسی مسیح ابن مریم رسول اللہ اور صلیب | حقانیت اسلام | حکمت بالغہ | ابطال قدامت وید | انتصار الاسلام | اسلام اور عیسائیت | اسلامی نصب العین | مسیحی چیستاں | مسیح اور مسیحیت | عیسائی مشنریوں سے تبادلہ خیالات | مباحثہ شاہجہان پور | مناطرہ نیویارک | بائبل کی بیہودگیاں | نجات الاسلام | قدیم مسیحیت | صداقت قرآن | صداقت الاسلام | سیطرة الاسلام علی النصاری اللئام | تائید التنفیح | تقریر پر منیر قلب | تصدیق المسیح درع کلم القبیح | تحفہ لمحیہ | دعوت اسلام |

    عربی کتب

    موقف النبی صلی اللہ علیہ وسلم من الدیانات الثلاث | محاضرات فی النصرانیہ


    UpComing Books

    استشراقی فریب | دجال کے سپاہیوں نے قرآن کیوں جلایا؟ | پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم غیر مسلموں کی نظر میں | صیہونیت حقیقت اور افسانہ | میں کرسچن کیوں نہیں ہوں؟ | پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ سلم | امریکہ کی اسلام دشمنی | حضرت موسی علیہ السلام | ممتاز مسلمان سائنسدان | قرآن اور مادی حقائق | اسلام کا نظریہ جنگ | ذکر رحمت اللعالمین محمد صلی اللہ علیہ وسلم قب از اسلام مذہبی اور الہامی کتب میں | الرحیق المختوم | اسلام کے آغوش میں | پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم | اسلام اور وحدت ادیان | چیلنج کوئی خدا نہیں مگر اللہ | تالمود بے نقاب ہوتی ہے | اسلام اور میڈیکل سائنس | قرآن ، سائنس تقابلی تجزیہ | ہمیں اسلام نے کیسے قبول فرمایا؟


    اعلان برائے محترم ناظرین

    اگر آپ کے پاس عیسائیت پر مشتمل لٹریچر موجود ہے تو اس ویب سائٹ پر شیئر کیجئیے۔

     


عیسی الحقیقی و عیسی المزیف   Islam and Christianity United   بائبل کے اجتماع ضدین   عیسی ابن مریم اور عیسائیت   عیسائیت سے اسلام تک    حقانیت اسلام    مناطرہ نیویارک   قدیم مسیحیت     تحفہ لمحیہ    تائید التنفیح 

       ہمارا منشور

محترم ناظرین : السلام علیکم:یہ ویب سائٹ " توحید یا تثلیث " آپ کی خدمت میں خالصتا تبلیغی جذبہ کے ساتھ پیش خدمت ہے اس سائٹ کا عام موضوع تو مطالعہ ادیان ہے لیکن خاص طور پر مطالعہ مسیحیت ہے اس موضوع سے متعلقہ تمام اسلامی مکاتب فکر کی تحریرات آپ کو یہاں مل سکیں گی ۔ اس سائٹ کے ذریعہ آپ اسلام کی حقیقی تعلیمات کو جان کر ان کا موازنہ دیگر ادیان ومذاہب سے کر سکیں گے ۔ چونکہ مسلمان اردو دان طبقہ میں اس موضوع کا شعور نا ہونے کے برابر ہے اس لیے ہم نے اس کی زبان اردو اور زیادہ تر مواد بھی اردو میں ہی رکھا ہے ۔

تعارف کتاب

غیر مسلم تہوار " ویلنٹائن ڈے " :زيرنظر کتابچہ ميں تفضيل احمد ضيغم صاحب نے مسلمانوں کے اختيار کردہ ان تہواروں کا تذکرہ کياہے جن کا مسلمانوں کي تہذيب وثقافت کے ساتھ دور کا بھي تعلق نہيں ليکن ہمارے ہاں مغري تہذيب سے مسحور ومرعوب طبقہ مسلمانوں ميں ان تہواروں کے ذريعے کفرو الحاد کا بيج بونے ميں مصروف ہے-مصنف نے انتہائي سادہ اور آسان فہم انداز ميں بسنت، ويلنٹائن ڈے اور اپريل فول کي تاريخي حيثيت بيان کرتے ہوئےان تہواروں کے معاشرے پر منفي اثرات کو تفصيل کے ساتھ بيان کيا ہے-علاوہ ازيں مزدور ڈے، عيد کارڈ اور ہيپي نيو ائير کے سلسلے ميں شرعي وضاحت پيش کرتے ہوئے اسلام ميں ان تہواروں کي کس حدتک گنجائش ہے، کو قلمبند کياگياہے-

مزید کتب کا تعارف ملاحظہ کیجئے

غیر مسلم تہوار

عقیدہ تثلیث

یہ عقیدہ مسیحی حضرات کا ہے ۔ ان کے نزدیک خدا واحد ہے لیکن اس کے تین اقنوم یعنی تین اشخاص ہیں ، جو کہ: ۱ خدا ، ۲ بیٹا ، ۳ روح القدس ہیں ۔ یہ تینوں اقانیم اگرچہ خدائی صفات کے حامل ہیں اور ایک دوسرے کے ہم پلہ وہم سر ہیں لیکن تینوں میں برتری خدا باپ کو حاصل ہے ۔ لہذا نا تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ خدا تین ہیں کیونکہ خدا تو ایک ہے اور نا ہی یہ کہہ سکتے ہیں کہ ان تین اقانیم سے مل کر ایک خدا بنا ہے کیونکہ یہ تینوں اقانیم اپنی اپنی جگہ خدا ہیں۔ نیز اس طرح تین خداووں کا وجود لازم آئے گا ، نیز اس طرح واحد خدا کے تین جزو ہوجائیں گے جبکہ خدا تو ایک ہے لہذا اسے یوں بیان کیا جاسکتا ہے کہ " تین میں ایک اور ایک میں تین " ہے ۔ چونکہ اس عقیدے کے مطابق ایک خدا کے تین اقانیم ہیں جبکہ تین کو عربی میں ثلاثہ کہا جاتا ہے لہذا اس عقیدے کو تثلیث کہا گیا ہے ۔

عقیدہ توحید

دین اسلام کے مطابق تمام الہامی ادیان میں یہ عقیدہ ہمیشہ سر فہرست رہا ہے ، اسی لیے اسلام میں اس عقید کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ توحید سے مراد ایک ایسی ہستی پر ایمان لانا ہے جس نے کائنات اور تمام مخلوق کو تخلیق کیا ۔ یہ ہستی تمام اچھی صفات کی حامل ہے۔ مخلوقات میں جس کو جو کچھ بھی حاصل ہے وہ تمام صفات وکمالات اسی ہستی کی عطا کردہ ہیں۔ چونکہ وہ کسی سے پیدا نا ہوا ، نا اس سے کوئی اولاد ہے، نا اسے کسی کی حاجت ہے جبکہ تمام مخلوقات اسی کی پیدا کردہ اور صفات وکمالات سے متصف کردہ ہیں، اس لیے وہ سب سے برتر ، اکبر اور عظیم ہے لہذا وہی ھستی لائق عبادت وبندگی ہے چونکہ اس کا کوئی شریک نہیں ، وہ " احد " یعنی یکتا ہے ، لہذا ایسی ہستی پر درج بالا ایمان رکھنا " عقیدہ توحید " کہلاتا ہے۔